QR CodeQR Code

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کورونا وائرس میں مبتلا

19 Sep 2020 20:39

ایک بیان میں وزیر توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بخار، گلے میں درد کی شکایت پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، رپورٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما اور صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بخار، گلے میں درد کی شکایت پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔ وزیر توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ رپورٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی رہنما مولا بخش چانڈیو اور سعید غنی بھی کورونا میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 887238

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887238/وزیر-توانائی-سندھ-امتیاز-شیخ-کورونا-وائرس-میں-مبتلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org