QR CodeQR Code

پشاور، موسم کی بروقت معلومات کیلئے ایئر پورٹ پر جدید سسٹم نصب

19 Sep 2020 23:20

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدید سسٹم موسم کی بروقت معلومات شعبہ ہوازی کو فراہم کرے گا، سسٹم کے تحت پائلٹس مکمل روٹ پر موسم کی صورتحال پہلے ہی دیکھ سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کے تعاون سے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید سسٹم نصب کردیا۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدید سسٹم موسم کی بروقت معلومات شعبہ ہوازی کو فراہم کرے گا، سسٹم کے تحت پائلٹس مکمل روٹ پر موسم کی صورتحال پہلے ہی دیکھ سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے تعاون سے مکمل طور پر محکمہ موسمیات کا جدید سسٹم فلائٹ آپریشن کے لئے بھی مدد گار ثابت ہوگا جب کہ بیرون ملک سے پشاور آنے اور جانے والی پروازوں کو موسم کی صورتحال سے مکمل  آگاہ رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 887285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887285/پشاور-موسم-کی-بروقت-معلومات-کیلئے-ایئر-پورٹ-پر-جدید-سسٹم-نصب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org