QR CodeQR Code

بھارت میں مسلسل تیسرے روز 90 ہزار سے زائد افراد کورونا انفیکشن سے شفایاب

22 Sep 2020 09:52

وزارت صحت و خاندانی بہبود نے یہ اطلاع دی کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت بھر میں 93356 کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ہفتہ کو 94612 اور اتوار کو 95880 کورونا مریض صحتیاب ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت بھر میں مسلسل تیسرے روز 90 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس (کووڈ 19) سے نجات حاصل کرچکے ہیں، جس سے ملک میں قومی اوسط کورونا صحتیابی شرح تیزی سے بڑھتی ہوئی 80 فیصد سے تجاوز کرتے ہوئے 80.12 فیصد ہوگئی۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے یہ اطلاع دی کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت بھر میں 93356 کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ہفتہ کو 94612 اور اتوار کو 95880 کورونا مریض صحتیاب ہوئے تھے۔ وزارت کے مطابق ملک کی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر اہتمام ریاستوں میں کورونا ریکوری شرح قومی اوسط سے زیادہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 887653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887653/بھارت-میں-مسلسل-تیسرے-روز-90-ہزار-سے-زائد-افراد-کورونا-انفیکشن-شفایاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org