QR CodeQR Code

چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ 28 ستمبر کو پاکستان آئیں گے

24 Sep 2020 00:11

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی اعلیٰ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، اور ان ملاقاتوں میں جاری افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا، پاک افغان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بھی بات ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا دورہ  پاکستان طے پاگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی، جس کے بعد اب چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل کا دورہ پاکستان طے پا گیا ہے، اور وہ شیڈول کے مطابق 28 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی اعلیٰ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، اور ان ملاقاتوں میں جاری افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا، پاک افغان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بھی بات ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 888045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888045/چیئرمین-افغان-مفاہمتی-کونسل-عبداللہ-28-ستمبر-کو-پاکستان-آئیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org