0
Thursday 24 Sep 2020 00:11

چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ 28 ستمبر کو پاکستان آئیں گے

چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ 28 ستمبر کو پاکستان آئیں گے
اسلام ٹائمز۔ سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا دورہ  پاکستان طے پاگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی، جس کے بعد اب چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل کا دورہ پاکستان طے پا گیا ہے، اور وہ شیڈول کے مطابق 28 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی اعلیٰ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، اور ان ملاقاتوں میں جاری افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا، پاک افغان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بھی بات ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 888045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش