QR CodeQR Code

نائیجیریا, گیس ٹینکر میں دھماکا، 28 افراد ہلاک

24 Sep 2020 08:57

فیڈرل روڈ سیفٹی کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق واقعہ ہائی وے پر واقع ایک پیٹرول اسٹیشن کے سامنے پیش آیا۔


اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا میں گیس ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، واقعے میں 9 بچوں سمیت 28 افراد ہلاک ہو گئے، دھماکے اور آتشزدگی کے باعث کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ روڈ سیفٹی ایجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وسطی نائیجیریا کی ریاست میں گیس ٹینکر پھٹا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ فیڈرل روڈ سیفٹی کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق واقعہ ہائی وے پر واقع ایک پیٹرول اسٹیشن کے سامنے پیش آیا۔ ریاستی گورنر کا کہنا ہے کہ حادثے میں متعدد جانوں کا زیاں ہوا، ٹینکر میں آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں، املاک اور دیگر قیمتی سامان تباہ ہو گیا۔


خبر کا کوڈ: 888065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888065/نائیجیریا-گیس-ٹینکر-میں-دھماکا-28-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org