QR CodeQR Code

مختلف ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

24 Sep 2020 10:42

بھارتی فورسز کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلئے 24 ممالک کے سفیر اور دفاعی اتاشی روانہ ہو گئے جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بریفنگ دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلئے 24 ممالک کے سفیر اور دفاعی اتاشی روانہ ہو گئے جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بریفنگ دیں گے۔ سفارتکاروں کا وفد بھارتی فائرنگ کے شکار متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔ سفیروں میں آذربائیجان، بوسنیا، یورپی یونین، پرتگال کے سفرا اور دفاعی اتاشی وفد میں شامل ہیں۔ سعودی عرب،جنوبی افریقہ،ترکی اور فلسطین کے سفرا بھی کنٹرول لائن کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ یونان، آسٹریلیا، ایران، کرغزستان اور عراقی سفیر بھی دورہ کرنے والے وفد میں شامل ہیں۔ برطانوی،اٹلی،پولینڈ، ازبکستان اور جرمنی کے علاوہ سویٹزرلینڈ، فرانس، مصر، لیبیا، یمن، افغانستان کے سفیروں کو بھی کنٹرول لائن کا دورہ کروایا جا رہا ہے جبکہ عالمی ادارہ برائے خوراک کے نمائندے بھی وفد میں شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 888081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888081/مختلف-ممالک-کے-سفیروں-اور-دفاعی-اتاشیوں-کا-لائن-ا-ف-کنٹرول-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org