QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہ تھا نہ کبھی ہو گا، پاکستان

26 Sep 2020 11:17

بھارت کے رائٹ آف رپلائی پر جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان مشن کے فرسٹ سیکریٹری ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کے رائٹ آف رپلائی پر پاکستان مشن کے فرسٹ سیکریٹری ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں۔ بھارتی تسلط میں 70 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشتگرد تنظیموں کی مالی مدد میں ملوث رہا اور تمام ہمسائیوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی کا استعمال بھی کیا۔ ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناکام ہو گا، مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہ تھا نہ کبھی ہو گا، پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ پاکستانی سفارتکار نے مزید کہا کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن دہشتگردوں کی معاونت کا اعتراف کر چکا۔ بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے اس کے اپنے عوام بھی محفوظ نہیں۔ بھارت کے لیے بہتر ہو گا کہ اپنا گھر ٹھیک کرے۔ ذوالقرنین چھینہ کا جواب میں مزید کہنا تھا کہ بہتر ہو گا کہ بھارت تنازعات کے پرامن حل کی کوشش، برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر علاقائی امن کی جدوجہد کرے۔


خبر کا کوڈ: 888483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888483/مقبوضہ-کشمیر-بھارت-کا-حصہ-نہ-تھا-کبھی-ہو-گا-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org