QR CodeQR Code

عراق میں سکیورٹی فورسز کی ایران کی اسلامی حکومت کے مخالف ایرانی مسلح گروپ کے خلاف کارروائی

29 Jul 2009 14:28

عراقی سکیورٹی فورسز نے ایران کی اسلامی حکومت کے مخالف ایرانی جلا وطنوں کے کیمپ پر چھاپہ مارا، اس موقع پر فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں چار افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوگئے۔بغداد سے ایک سو تیس کلومیٹر کے فاصلے پر دیالہ کے مقام پر ساڑھے تین ہزار سے زائد ایران


بغداد:عراقی سکیورٹی فورسز نے ایران کی اسلامی حکومت کے مخالف ایرانی جلا وطنوں کے کیمپ پر چھاپہ مارا، اس موقع پر فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں چار افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوگئے۔بغداد سے ایک سو تیس کلومیٹر کے فاصلے پر دیالہ کے مقام پر ساڑھے تین ہزار سے زائد ایران کی اسلامی حکومت کے مخالف  ایرانی جلاوطنوں کے کیمپ میں عراقی فوج نے ساری کارروائی امریکی فوج کی نگرانی میں کی۔عراقی حکومت نے کیمپ پر کسی بھی قسم کے تشدد کی تردید کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی ایرانی جلا وطن کو واپس نہیں بھیجا جائے گا، کیمپ اشرف پر چھاپہ عراقی حکومت کا معاملہ ہے، لیکن ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔سابق صدر صدام حسین نے ایران سے جنگ کے دوران یہ کیمپ انیس سو چھیاسی میں قائم کیا تھا،ایران کی جانب سے متعدد بار یہ کیمپ بند کرنے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 8885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8885/عراق-میں-سکیورٹی-فورسز-کی-ایران-اسلامی-حکومت-کے-مخالف-ایرانی-مسلح-گروپ-خلاف-کارروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org