0
Wednesday 29 Jul 2009 14:28

عراق میں سکیورٹی فورسز کی ایران کی اسلامی حکومت کے مخالف ایرانی مسلح گروپ کے خلاف کارروائی

عراق میں سکیورٹی فورسز کی ایران کی اسلامی حکومت کے مخالف ایرانی مسلح گروپ کے خلاف کارروائی
بغداد:عراقی سکیورٹی فورسز نے ایران کی اسلامی حکومت کے مخالف ایرانی جلا وطنوں کے کیمپ پر چھاپہ مارا، اس موقع پر فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں چار افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوگئے۔بغداد سے ایک سو تیس کلومیٹر کے فاصلے پر دیالہ کے مقام پر ساڑھے تین ہزار سے زائد ایران کی اسلامی حکومت کے مخالف  ایرانی جلاوطنوں کے کیمپ میں عراقی فوج نے ساری کارروائی امریکی فوج کی نگرانی میں کی۔عراقی حکومت نے کیمپ پر کسی بھی قسم کے تشدد کی تردید کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی ایرانی جلا وطن کو واپس نہیں بھیجا جائے گا، کیمپ اشرف پر چھاپہ عراقی حکومت کا معاملہ ہے، لیکن ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔سابق صدر صدام حسین نے ایران سے جنگ کے دوران یہ کیمپ انیس سو چھیاسی میں قائم کیا تھا،ایران کی جانب سے متعدد بار یہ کیمپ بند کرنے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 8885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش