QR CodeQR Code

کراچی پر بات کرنیوالے حکومت بچانے گرانے میں لگ گئے، مصطفیٰ کمال

26 Sep 2020 15:07

ایک بیان میں چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ دوبارہ بارش ہوگی تو پھر سب کی کراچی پر توجہ ہوگی، جس روز سے بارش ہوئی ہے اس روز سے میرے گھر میں گیس نہیں، سب کو اپنی کرسی کی فکر لگی ہوئی ہے، عوام کا کسی کو خیال نہیں، عوام نے ایم کیو ایم کو مسترد کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ چند دن پہلے سب کراچی کے مسائل پر بات کر رہے تھے، اب حکومت بچانے اور گرانے میں لگ گئے۔ یہ بات چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوبارہ بارش ہوگی تو پھر سب کی کراچی پر توجہ ہوگی، جس روز سے بارش ہوئی ہے اس روز سے میرے گھر میں گیس نہیں۔ چیئرمین پی ایس پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب کو اپنی کرسی کی فکر لگی ہوئی ہے، عوام کا کسی کو خیال نہیں، عوام نے ایم کیو ایم کو مسترد کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 888539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888539/کراچی-پر-بات-کرنیوالے-حکومت-بچانے-گرانے-میں-لگ-گئے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org