QR CodeQR Code

علامہ اقتدار نقوی کا دورہ لیہ، پولیٹیکل کونسل کے اراکین سے ملاقات 

27 Sep 2020 00:12

 لیہ میں آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ضلع کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جسکے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن میں ضلع لیہ سے بھرپور الیکشن میں حصہ لیا جائیگا، اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو ضلع بھر میں علاقوں اور اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کریگی، جسکے بعد اُمیدواروں کا حتمی اعلان کیا جائیگا۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی سیال کے ہمراہ ضلع لیہ کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر صوبائی رہنمائوں نے حسین آباد میںپولیٹیکل کونسل، صوبائی اور ضلعی رہنمائوں سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری عزاداری سیل صفدر حسین خان، صوبائی سیکرٹری ایمپلائزونگ سید اجمل حسین شاہ، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا ساجد رضا اسدی، ساجد حسین گشکوری، جمیل حسین خان گشکوری، محمد عمران مہرانی اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ضلع کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن میں ضلع لیہ سے بھرپور الیکشن میں حصہ لیا جائے گا، اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جو ضلع بھر میں علاقوں اور اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کرے گی، جس کے بعد اُمیدواروں کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 888639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888639/علامہ-اقتدار-نقوی-کا-دورہ-لیہ-پولیٹیکل-کونسل-کے-اراکین-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org