QR CodeQR Code

اے پی سی اعلامیہ کے بعد غیر اعلانیہ ترجمان واویلا مچا رہے ہیں، پرویز رشید

27 Sep 2020 08:12

اپنے بیان میں سینئر رہنما پی ایم ایل نواز کا کہنا تھا کہ مناسب ہو گا کہ غیر اعلانیہ ترجمان کی بے قابو زبان کو تالے لگائے جائیں یا ان ممنوعہ موضوعات پر کھلے مباحثے کو برداشت کرنے کی سکت پیدا کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اے پی سی اعلامیہ کے بعد غیر اعلانیہ ترجمان واویلا مچا رہے ہیں جو دلیل ہے کہ سچ کڑوا اور برداشت سے باہر ہے، نادان دوست شجر ممنوعہ موضوعات کو قوم کی توجہ کا مرکز بنا رہے ہیں۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں سینٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مناسب ہو گا کہ غیر اعلانیہ ترجمان کی بے قابو زبان کو تالے لگائے جائیں یا ان ممنوعہ موضوعات پر کھلے مباحثے کو برداشت کرنے کی سکت پیدا کی جائے، بصورت دیگر معتبر کمیشن قائم کیا جائے اور کمیشن ان ذمہ داروں کا تعین کرے جن کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر جواب دہی کا سامنا ہوا۔ کمیشن ان ذمہ داروں کا بھی تعین کرے جن کے باعث پاکستان کو فیٹف جیسی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 


خبر کا کوڈ: 888675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888675/اے-پی-سی-اعلامیہ-کے-بعد-غیر-اعلانیہ-ترجمان-واویلا-مچا-رہے-ہیں-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org