QR CodeQR Code

پشاور میں وکیل کو اغوا کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، مغوی بازیاب

27 Sep 2020 13:01

ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے انہوں نے مغوی وکیل کو پلاٹ کے لین دین کے تنازعے پر قید کر رکھا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سربند پولیس نے کارروائی کرکے مغوی وکیل کو بازیاب کرا کے دو اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر عبدالسلام کے مطابق پشاور سربند پولیس نے کارروائی کے دوران اغوا ہونے والے وکیل ایڈووکیٹ عمران کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، جبکہ دو مسلح اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے جدید خودکار اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے انہوں نے مغوی وکیل کو پلاٹ کے لین دین کے تنازعے پر قید کر رکھا تھا۔


خبر کا کوڈ: 888709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888709/پشاور-میں-وکیل-کو-اغوا-کرنے-والے-2-ملزمان-گرفتار-مغوی-بازیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org