0
Sunday 27 Sep 2020 13:01

پشاور میں وکیل کو اغوا کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، مغوی بازیاب

پشاور میں وکیل کو اغوا کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، مغوی بازیاب
اسلام ٹائمز۔ سربند پولیس نے کارروائی کرکے مغوی وکیل کو بازیاب کرا کے دو اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر عبدالسلام کے مطابق پشاور سربند پولیس نے کارروائی کے دوران اغوا ہونے والے وکیل ایڈووکیٹ عمران کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، جبکہ دو مسلح اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے جدید خودکار اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے انہوں نے مغوی وکیل کو پلاٹ کے لین دین کے تنازعے پر قید کر رکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 888709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش