QR CodeQR Code

ایم کیو ایم اسٹیک ہولڈر ہے، ریلیاں نکالے لیکن لسانیت کو فروغ نہ دے، ناصر حسین شاہ

27 Sep 2020 18:53

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ٹیکسز کے نظام کو مضبوط بنارہے ہیں، وفاقی حکومت سے فنڈ کم مل رہے ہیں، ہمارے نیت صاف ہے بہتری کے لئے کوشاں ہیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ جو اسکیم بنے، اس میں سیوریج کا معاملہ پہلے حل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں سیوریج کا اہم مسئلہ ہے لیکن بارشوں سے سڑکوں پر گڑھے پڑگئے تھے جنہیں بہتر کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی کراچی کا سب سے بڑا ضلع ہے، سینٹرل میں وہ طریقہ کار بنائیں گے سڑکوں پر گندگی نہ ہو۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ضلع سینٹرل کیلئے فنڈ کے اجراء کا بھی کہا ہے، ضلع وسطی میں تنخواہوں کا بھی اہم ایشو ہے۔

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کے نظام کو مضبوط بنارہے ہیں، آپ جلد سینٹرل میں تبدیلی دیکھیں گے، وسطی کو کراچی کا ماڈل ضلع بنائیں گے اور ترقی کے سفر میں سب کو ساتھ رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سمیت تمام پارٹیاں اسٹیک ہولڈرز ہیں، ریلیاں نکالیں لیکن لسانیت کو فروغ نہ دیں۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے فنڈ کم مل رہے ہیں، ہمارے نیت صاف ہے بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ جو اسکیم بنے، اس میں سیوریج کا معاملہ پہلے حل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 888747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888747/ایم-کیو-اسٹیک-ہولڈر-ہے-ریلیاں-نکالے-لیکن-لسانیت-کو-فروغ-نہ-دے-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org