0
Sunday 27 Sep 2020 18:53

ایم کیو ایم اسٹیک ہولڈر ہے، ریلیاں نکالے لیکن لسانیت کو فروغ نہ دے، ناصر حسین شاہ

ایم کیو ایم اسٹیک ہولڈر ہے، ریلیاں نکالے لیکن لسانیت کو فروغ نہ دے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں سیوریج کا اہم مسئلہ ہے لیکن بارشوں سے سڑکوں پر گڑھے پڑگئے تھے جنہیں بہتر کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی کراچی کا سب سے بڑا ضلع ہے، سینٹرل میں وہ طریقہ کار بنائیں گے سڑکوں پر گندگی نہ ہو۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ضلع سینٹرل کیلئے فنڈ کے اجراء کا بھی کہا ہے، ضلع وسطی میں تنخواہوں کا بھی اہم ایشو ہے۔

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کے نظام کو مضبوط بنارہے ہیں، آپ جلد سینٹرل میں تبدیلی دیکھیں گے، وسطی کو کراچی کا ماڈل ضلع بنائیں گے اور ترقی کے سفر میں سب کو ساتھ رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سمیت تمام پارٹیاں اسٹیک ہولڈرز ہیں، ریلیاں نکالیں لیکن لسانیت کو فروغ نہ دیں۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے فنڈ کم مل رہے ہیں، ہمارے نیت صاف ہے بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ جو اسکیم بنے، اس میں سیوریج کا معاملہ پہلے حل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 888747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش