QR CodeQR Code

کراچی، حضرت عبداللہ شاہ غازی (رہ) کے مزار کے اطراف سڑکوں پر قبضے کا انکشاف

27 Sep 2020 18:59

سندھ ہائیکورٹ میں سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ باغ ابن قاسم کے کچھ حصے پر قبضہ کرلیا گیا ہے، گلیوں اور سڑکوں کی بندش سے مزار پر جانے والے زائرین کو بے حد مشکلات کا سامنا ہے، گلیوں اور سڑکوں کو بند کرکے ان پر تعمیرات کردی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے حضرت عبداللہ شاہ غازی (رہ) کے مزار کے اطراف میں گلیوں اور سڑکوں پر قبضے کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت، چیف سیکریٹری، سندھ بلدنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر اداروں کو نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں حضرت عبداللہ شاہ غازی (رہ) کی مزار کے اطراف میں گلیوں اور سڑکوں پر قبضے کیخلاف درخواست کی۔ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ باغ ابن قاسم کے کچھ حصے پر قبضہ کرلیا گیا ہے، گلیوں اور سڑکوں کی بندش سے مزار پر جانے والے زائرین کو بے حد مشکلات کا سامنا ہے، گلیوں اور سڑکوں کو بند کرکے ان پر تعمیرات کردی گئی ہیں، سپریم کورٹ نے شہر بھر میں بیریئرز اور رکاوٹیں لگا سڑکوں اور گلیوں کو بند کرنا غیر قانونی قرار دیا تھا۔ عدالت نے سندھ حکومت، چیف سیکریٹری، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 4 ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔


خبر کا کوڈ: 888749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888749/کراچی-حضرت-عبداللہ-شاہ-غازی-رہ-کے-مزار-اطراف-سڑکوں-پر-قبضے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org