0
Sunday 27 Sep 2020 18:59

کراچی، حضرت عبداللہ شاہ غازی (رہ) کے مزار کے اطراف سڑکوں پر قبضے کا انکشاف

کراچی، حضرت عبداللہ شاہ غازی (رہ) کے مزار کے اطراف سڑکوں پر قبضے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے حضرت عبداللہ شاہ غازی (رہ) کے مزار کے اطراف میں گلیوں اور سڑکوں پر قبضے کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت، چیف سیکریٹری، سندھ بلدنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر اداروں کو نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں حضرت عبداللہ شاہ غازی (رہ) کی مزار کے اطراف میں گلیوں اور سڑکوں پر قبضے کیخلاف درخواست کی۔ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ باغ ابن قاسم کے کچھ حصے پر قبضہ کرلیا گیا ہے، گلیوں اور سڑکوں کی بندش سے مزار پر جانے والے زائرین کو بے حد مشکلات کا سامنا ہے، گلیوں اور سڑکوں کو بند کرکے ان پر تعمیرات کردی گئی ہیں، سپریم کورٹ نے شہر بھر میں بیریئرز اور رکاوٹیں لگا سڑکوں اور گلیوں کو بند کرنا غیر قانونی قرار دیا تھا۔ عدالت نے سندھ حکومت، چیف سیکریٹری، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 4 ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 888749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش