QR CodeQR Code

صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ

27 Sep 2020 19:16

دستیاب اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت صوبے میں 19 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جہاں ان کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے، سندھ میں کورونا کے 137 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 17 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2492 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کے 137 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اس وقت صوبے میں 19 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جہاں ان کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 158 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 888753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888753/صوبے-میں-کورونا-کیسز-کی-تعداد-ایک-لاکھ-36-ہزار-17-ہوگئی-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org