QR CodeQR Code

پشاور یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر نوجوان گرفتار

28 Sep 2020 22:16

انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی میں اس قسم کی کوئی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی، انتظامیہ نے کیمپس پولیس اور کیمپس سکیورٹی کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں خواتین اور بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں، پشاور یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر نوجوان کو کیمپس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کو ہراساں کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے کیمپس پولیس کی مدد سے پشاور کے انعام نامی نوجوان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لئے کیمپس تھانہ منتقل کر دیا۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی میں اس قسم کی کوئی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی، انتظامیہ نے کیمپس پولیس اور کیمپس سکیورٹی کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 888997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888997/پشاور-یونیورسٹی-میں-طالبات-کو-ہراساں-کرنے-پر-نوجوان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org