QR CodeQR Code

بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کا قتل، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

30 Sep 2020 01:18

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل میں بھارتی سفارتخانے کا کردار نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، بھارتی سفارتخانے نے ویزہ جاری کرنے کے بعد معلومات را کو فراہم کیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے معاملے میں درخواست دائر کردی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل میں بھارتی سفارتخانے کا کردار نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، بھارتی سفارتخانے نے ویزہ جاری کرنے کے بعد معلومات را کو فراہم کیں۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اور دفتر خارجہ کو معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے احکامات دیئے جائیں، دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس پر پابندی لگوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں اور پاکستان میں بھارتی سفارتخانے کے خلاف اقدامات اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 889269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889269/بھارت-میں-گیارہ-پاکستانی-ہندوؤں-کا-قتل-اسلام-آباد-ہائیکورٹ-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org