QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا آج سے تمام پرائمری اسکولز کھولنے کا اعلان

30 Sep 2020 02:41

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تمام سکولز میں ایس او پیز کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا، والدین بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تعاون کریں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بھی آج سے تمام پرائمری اسکولز کھولنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کردیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق آج سے خیبر پختونخوا کے تمام پرائمری سکولز کھول رہے ہیں۔ تمام سکولز میں ایس او پیز کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا، والدین بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تعاون کریں۔ شہرام ترکئی نے مزید کہا کہ میں تمام بچوں کو سکولز کی واپسی پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ 


خبر کا کوڈ: 889276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889276/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-ا-ج-سے-تمام-پرائمری-اسکولز-کھولنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org