QR CodeQR Code

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے حوالے سے ضروری اعلان

30 Sep 2020 20:55

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ آن لائن احساس پورٹل پر درخواست جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، متاثرین آن لائن احساس پورٹل پر آج اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ آن لائن احساس پورٹل پر درخواست جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، متاثرین آن لائن احساس پورٹل پر آج اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اہل افراد جنھیں احساس ایمرجنسی کیش پورٹل پر انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے مسائل درپیش ہیں، وہ آن لائن احساس پورٹل پر جلد از جلد اپنی درخواست جمع کروائیں، پورٹل آج رات 12 بجے درخواستوں کیلیئے بند ہو جائے گا تاہم ادائیگیاں 30 اکتوبر 2020 تک جاری رہیں گی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وہ لواحقین جن کے اہل افراد وفات پا چکے ہیں وہ اپنی درخوست معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے نام براہ راست بھجوائیں۔


خبر کا کوڈ: 889417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889417/احساس-ایمرجنسی-کیش-پروگرام-کے-حوالے-سے-ضروری-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org