QR CodeQR Code

سیزفائر کے باوجود الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کا حملہ، 2 بیگناہ خواتین شہید 2 شہری زخمی

30 Sep 2020 21:44

عرب نیوز چینل المسیرہ کیمطابق الحدیدہ میں جاری سیزفائر کے باوجود جارح سعودی فوجی اتحاد کیجانب سے شہر الحوک کے علاقے الربصہ پر توپخانے کا وسیع حملہ کیا گیا جسمیں 2 بیگناہ یمنی خواتین شہید جبکہ 1 بچے سمیت 2 یمنی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے الحدیدہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس صوبے پر توپخانے کے وسیع حملے کئے گئے ہیں جن سے کئی ایک گھر تباہ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے شہر الحوک کے علاقے الربصہ پر کئے جانے والے توپخانے کے حملے میں 2 بیگناہ یمنی خواتین شہید جبکہ 1 بچے سمیت 2 یمنی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسٹالکہام سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قبل ازیں جاری ہفتے کے دوران بھی اسی علاقے کو جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے وسیع حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جن میں 2 بیگناہ یمنی خواتین شہید اور 3 زخمی ہو گئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 889427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889427/سیزفائر-کے-باوجود-الحدیدہ-پر-جارح-سعودی-اتحاد-کا-حملہ-2-بیگناہ-خواتین-شہید-شہری-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org