0
Wednesday 30 Sep 2020 21:44

سیزفائر کے باوجود الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کا حملہ، 2 بیگناہ خواتین شہید 2 شہری زخمی

سیزفائر کے باوجود الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کا حملہ، 2 بیگناہ خواتین شہید 2 شہری زخمی
اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے الحدیدہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس صوبے پر توپخانے کے وسیع حملے کئے گئے ہیں جن سے کئی ایک گھر تباہ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے شہر الحوک کے علاقے الربصہ پر کئے جانے والے توپخانے کے حملے میں 2 بیگناہ یمنی خواتین شہید جبکہ 1 بچے سمیت 2 یمنی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسٹالکہام سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قبل ازیں جاری ہفتے کے دوران بھی اسی علاقے کو جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے وسیع حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جن میں 2 بیگناہ یمنی خواتین شہید اور 3 زخمی ہو گئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 889427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش