QR CodeQR Code

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

1 Oct 2020 11:18

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 33.90 روپے فی سلنڈر اضافہ ہو گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اکتوبر 2020 کے لیے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1416.29 روپے مقرر ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ روز اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 2.87 روپے فی کلو گرام اضافے کی منظوری دی تھی۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 33.90 روپے فی سلنڈر اضافہ ہو گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اکتوبر 2020 کے لیے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1416.29 روپے مقرر ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020ء میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 1 382.38 روپے تھی۔


خبر کا کوڈ: 889491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889491/ایل-پی-جی-کی-قیمت-میں-اضافے-کا-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org