QR CodeQR Code

عمران خان کا کورونا وائرس کا شکار ٹرمپ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

2 Oct 2020 12:56

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کوائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اور اہلیہ کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آجانے کے بعد امریکی صدر اور انکی اہلیہ نے خود کو وائٹ ہاؤس میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے ، جبکہ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کے مطابق صدر ٹرمپ اور انکی اہلیہ کی طبیعت بہتر ہے۔ ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ قرنطینہ کےدوران بغیرکسی تعطل کے صدارتی فرائض سرانجام دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 889717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889717/عمران-خان-کا-کورونا-وائرس-شکار-ٹرمپ-کیلئے-نیک-تمناو-ں-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org