0
Friday 2 Oct 2020 12:56

عمران خان کا کورونا وائرس کا شکار ٹرمپ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

عمران خان کا کورونا وائرس کا شکار ٹرمپ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کوائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اور اہلیہ کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آجانے کے بعد امریکی صدر اور انکی اہلیہ نے خود کو وائٹ ہاؤس میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے ، جبکہ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کے مطابق صدر ٹرمپ اور انکی اہلیہ کی طبیعت بہتر ہے۔ ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ قرنطینہ کےدوران بغیرکسی تعطل کے صدارتی فرائض سرانجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 889717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش