QR CodeQR Code

پاکستان کی اصل جدوجہد کیلئے کھڑے ہیں، سندھودیش کے خواب خاک ہوجائیں گے، خالد مقبول صدیقی

4 Oct 2020 20:51

حیدرآباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اب فیصلے کا وقت آچکا، جاگیردار، وڈیرے حکمران نہیں بچیں گے، ایم کیو ایم سے جو جہاں گیا واپس آجائے، دل و دماغ آپ کے لئے کھلے ہیں، واپس آجائیں اس سے پہلے حقدار ہونے کے لئے حق پرست شرط بن جائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی اصل جدوجہد کے لئے کھڑے ہیں، سندھو دیش کے خواب خاک ہوجائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایم کیو ایم کو کھونے نہیں دیا اکٹھا کھڑا کردیا، پاکستان کے خالقوں کی اولاد ہیں، غداری کرہی نہیں سکتے، جو وفاداری ہم نے ملک سے دکھائی کوئی سیاست جماعت نہیں دکھا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ مہاجروں کی آواز بلند ہوچکی، کوئی بٹھائے بھی تو نہ بیٹھے گی، آباؤ اجداد نے پاکستان بنایا ہم بچانے نکلے ہیں، یہ بیمار بوسیدہ نظام بچے گا نہ اس کی حفاظت کرنے والی حکومت بچے گی، اب تیرکمان سے نکل چکا، جب ہم نکلتے ہیں تو تقدیر بدل جاتی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب فیصلے کا وقت آچکا، جاگیردار، وڈیرے حکمران نہیں بچیں گے، ایم کیو ایم سے جو جہاں گیا واپس آجائے، دل و دماغ آپ کے لئے کھلے ہیں، واپس آجائیں اس سے پہلے حقدار ہونے کے لئے حق پرست شرط بن جائے۔


خبر کا کوڈ: 890130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890130/پاکستان-کی-اصل-جدوجہد-کیلئے-کھڑے-ہیں-سندھودیش-کے-خواب-خاک-ہوجائیں-گے-خالد-مقبول-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org