QR CodeQR Code

بلاول بھٹو نے سندھ کے جزائر کی وفاق سے الحاق کی مخالفت کا اعلان کردیا

5 Oct 2020 21:38

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا یہ عمل مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات سے کس طرح مختلف ہے؟ اس اقدام کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ سینیٹ میں بھی مخالفت کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کے جزائر کی وفاق سے الحاق کی مخالفت کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سندھ کے جزائر کے الحاق کی مخالفت کرے گی۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا یہ عمل مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات سے کس طرح مختلف ہے؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس اقدام کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ سینیٹ میں بھی مخالفت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 890296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890296/بلاول-بھٹو-نے-سندھ-کے-جزائر-کی-وفاق-سے-الحاق-مخالفت-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org