QR CodeQR Code

ٹرمپ کے عملے میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، پریس سیکریٹری بھی شکار

6 Oct 2020 00:31

کیلی نے یہ بھی وضاحت کی کہ جمعرات کو پریس بریفنگ کے انعقاد سے قبل انہیں وائٹ ہاؤس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ہوپ ہکس کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا علم نہیں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد وائٹ ہاؤس کے صدارتی عملے میں بھی کورونا کیسز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ پیر کے روز وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیلی مک انینی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ان میں علامات تو ظاہر نہیں ہوئی ہیں تاہم اب ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ کیلی نے یہ بھی وضاحت کی کہ جمعرات کو پریس بریفنگ کے انعقاد سے قبل انہیں وائٹ ہاؤس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ہوپ ہکس کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا علم نہیں تھا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اسسٹنٹ پریس سیکریٹری سمیت صدارتی عملے کے متعدد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 890346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890346/ٹرمپ-کے-عملے-میں-کورونا-کیسز-بڑھنے-لگے-پریس-سیکریٹری-بھی-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org