QR CodeQR Code

عرب لیگ کی سربراہی قبول کرنے سے فلسطین، قطر و کویت کیبعد لیبیا کا بھی انکار

7 Oct 2020 22:19

فلسطین، قطر و کویت کے بعد لیبیا وہ چوتھا ملک ہے جس نے غاصب صیہونیوں کے واضح اثر و رسوخ کے باعث عرب لیگ کی سربراہی قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق لیبیا کی حکومت نے بھی عرب لیگ کی سربراہی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیبیا کی حکومت نے عرب لیگ کی سربراہی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس لیگ کی سربراہی قبول نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ فلسطین، قطر و کویت کے بعد لیبیا وہ چوتھا ملک ہے جس نے غاصب صیہونیوں کے واضح اثر و رسوخ کے باعث عرب لیگ کی سربراہی قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ یاد رہے کہ فسلطین کی جانب سے 2 ہفتے قبل کے عرب لیگ کے اجلاس میں فلسطین کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی مذمت پر مبنی قرارداد جمع کروائی گئی تھی جسے غاصب صیہونیوں کے واضح اثر و رسوخ کے باعث اس لیگ کی جانب سے یکسر مسترد کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 890762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890762/عرب-لیگ-کی-سربراہی-قبول-کرنے-سے-فلسطین-قطر-کویت-کیبعد-لیبیا-کا-بھی-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org