1
Wednesday 7 Oct 2020 22:19

عرب لیگ کی سربراہی قبول کرنے سے فلسطین، قطر و کویت کیبعد لیبیا کا بھی انکار

عرب لیگ کی سربراہی قبول کرنے سے فلسطین، قطر و کویت کیبعد لیبیا کا بھی انکار
اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق لیبیا کی حکومت نے بھی عرب لیگ کی سربراہی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیبیا کی حکومت نے عرب لیگ کی سربراہی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس لیگ کی سربراہی قبول نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ فلسطین، قطر و کویت کے بعد لیبیا وہ چوتھا ملک ہے جس نے غاصب صیہونیوں کے واضح اثر و رسوخ کے باعث عرب لیگ کی سربراہی قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ یاد رہے کہ فسلطین کی جانب سے 2 ہفتے قبل کے عرب لیگ کے اجلاس میں فلسطین کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی مذمت پر مبنی قرارداد جمع کروائی گئی تھی جسے غاصب صیہونیوں کے واضح اثر و رسوخ کے باعث اس لیگ کی جانب سے یکسر مسترد کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 890762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش