QR CodeQR Code

اپوزیشن کی تحریک ہر چیز اپنے ساتھ بہا لے جائے گی، خواجہ آصف

9 Oct 2020 11:32

نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیگی رہنما نے کہا کہ آئین اور قانون میں ضمنی انتخابات کرانے کی گنجائش موجود ہے لیکن جب 130 ممبران اسمبلی کے استعفے آئیں گے تو حکومت کیلئے نئے الیکشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ استعفوں کا حتمی فیصلہ ہوچکا، کب کیسے دینے ہیں یہ طے ہونا باقی ہے، آئین اور قانون میں ضمنی انتخابات کرانے کی گنجائش موجود ہے لیکن جب 130 ممبران اسمبلی کے استعفے آئیں گے تو حکومت کیلئے نئے الیکشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا، خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک اتنا زور پکڑے گی جو ہر چیز کو اپنے ساتھ بہا لے جائے گی۔ ہماری تحریک کا ذاتی مقصد نہیں ہے، چاہتے ہیں آئین پر عمل درآمد ہو، ہر بار الیکشن چورائے جاتے ہیں اب ایسا نہیں ہونے دیں گے، پیپلزپارٹی اے پی سی کے فیصلوں میں شریک ہے، تاہم صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کی بات نہیں ہوئی۔ 


خبر کا کوڈ: 891028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891028/اپوزیشن-کی-تحریک-ہر-چیز-اپنے-ساتھ-بہا-لے-جائے-گی-خواجہ-ا-صف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org