QR CodeQR Code

پارٹی نے تحریک چلانے کا فیصلہ کیا تو سندھ حکومت کو بھرپور جواب دیں گے، حلیم عادل شیخ

9 Oct 2020 16:19

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج حیدر آباد ڈسٹرکٹ تنظیم اور ریجن کی جانب سے حیدرآباد میں جلسہ ہے، کل عمرکوٹ اور میرپورخاص میں کرپشن مٹاؤ سندھ بچاؤ ریلی نکالیں گے، پی ڈی ایم جلسہ کے جواب میں کراچی میں بھی بڑے شو کی تیاری کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بڑے میچ کیلئے ورکرز کو وارم اپ کر رہے ہیں، پارٹی نے تحریک چلانے کا فیصلہ کیا تو سندھ حکومت کو بھرپور جواب دیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا پیپلز پارٹی سے نمٹنے کیلئے ان کے ہوم گراونڈ پر تیار ہیں، ہم بھی سندھ میں ہلکی پھلکی موسیقی شروع کررہے ہیں، آج حیدر آباد ڈسٹرکٹ تنظیم اور ریجن کی جانب سے حیدرآباد میں جلسہ ہے، کل عمرکوٹ اور میرپورخاص میں کرپشن مٹاؤ سندھ بچاؤ ریلی نکالیں گے، پی ڈی ایم جلسہ کے جواب میں کراچی میں بھی بڑے شو کی تیاری کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 891065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891065/پارٹی-نے-تحریک-چلانے-کا-فیصلہ-کیا-سندھ-حکومت-کو-بھرپور-جواب-دیں-گے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org