QR CodeQR Code

مسلمان سے مومن اور مومن سے محسن بننے کیلئے ریاضت کے آغاز کیلئے رمضان المبارک بہترین مہینہ ہے، طاہر القادری

3 Aug 2011 15:56

اسلام ٹائمز:اسلام لوگوں کی مدد کرنے اور مواخات کے عظیم رویوں کو اپنانے کا درس دیتا ہے۔ معاشرے سے غربت، افلاس، بھوک، بدامنی، انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کا عزم اور بہترین کوشش کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ اسلام ایمان اور احسان کا فلسفہ سمجھنے اور عمل کرنے کیلئے رمضان المبارک انتہائی اہمیت کا حامل ہے


کراچی:اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی اور سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ماہ مبارک رمضان کے آغاز پر امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان خود احتسابی کا عظیم درس دیتا ہے۔ صرف بھوکا پیاسا رہ کر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ معاشرے کے پسے اور مفلوک الحال طبقات کو زندگی کی مشکلات سے نجات دلانے کی کوشش کرنا بھی رمضان المبارک کے مقاصد میں سے اہم ترین ہے۔ اسلام لوگوں کی مدد کرنے اور مواخات کے عظیم رویوں کو اپنانے کا درس دیتا ہے۔ معاشرے سے غربت، افلاس، بھوک، بدامنی، انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کا عزم اور بہترین کوشش کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ اسلام ایمان اور احسان کا فلسفہ سمجھنے اور عمل کرنے کیلئے رمضان المبارک انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مسلمان سے مومن اور مومن سے محسن بننے کیلئے ریاضت کا آغاز کرنے کیلئے رمضان المبارک بہترین مہینہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 89120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/89120/مسلمان-سے-مومن-اور-محسن-بننے-کیلئے-ریاضت-کے-آغاز-رمضان-المبارک-بہترین-مہینہ-ہے-طاہر-القادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org