QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 71 لاکھ اور ہلاکتیں ایک لاکھ نو ہزار سے متجاوز

12 Oct 2020 21:47

بھارتی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77559 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحتمند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 6149535 ہوچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز 71 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں تاہم شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز کے مقابلے میں روزانہ بڑھ رہے ہیں اور اب تک 61 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وباء کو شکست دے چکے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77559 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحتمند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 6149535 ہوچکی ہے۔ اسی مدت میں مزید 66732 نئے مریضوں کے رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 7120538 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 891622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891622/بھارت-میں-کورونا-متاثرین-کی-تعداد-71-لاکھ-اور-ہلاکتیں-ایک-نو-ہزار-سے-متجاوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org