QR CodeQR Code

قومی پارٹی کی دعویدار نون لیگ نے پنجابی کارڈ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، فیاض الحسن چوہان

12 Oct 2020 19:02

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آل شریف کی کرپشن کی دم پر عدالتی اور احتسابی اداروں نے پاؤں رکھا تو حقیقت کھل کر سامنے آ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان  نے حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز پر پنجابی کارڈ استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آل شریف کی کرپشن کی دم پر عدالتی اور احتسابی اداروں نے پاؤں رکھا تو حقیقت کھل کر سامنے آ گئی، قومی پارٹی کی دعویدار نون لیگ نے پگ کی صورت میں پنجابی کارڈ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ 

وزیر اطلاعات پنجاب نے ٹویٹ میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پَگ کے نیچے سارے لیگی ٹھگ ہیں، مسلم لیگ نون میں اندرونی دھڑے بازی روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے، شہباز شریف کی گرفتاری پر پگ پہن کر خوشی کا اظہار کئی سوالات کو جنم لے رہا ہے، ملکی سیاست میں عصبیت اور صوبائیت کا کارڈ کسی کو نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے دعویٰ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں اندرونی دھڑے بازی روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے۔                         


خبر کا کوڈ: 891639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891639/قومی-پارٹی-کی-دعویدار-نون-لیگ-نے-پنجابی-کارڈ-استعمال-کرنا-شروع-کر-دیا-ہے-فیاض-الحسن-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org