0
Monday 12 Oct 2020 19:02

قومی پارٹی کی دعویدار نون لیگ نے پنجابی کارڈ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، فیاض الحسن چوہان

قومی پارٹی کی دعویدار نون لیگ نے پنجابی کارڈ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، فیاض الحسن چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان  نے حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز پر پنجابی کارڈ استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آل شریف کی کرپشن کی دم پر عدالتی اور احتسابی اداروں نے پاؤں رکھا تو حقیقت کھل کر سامنے آ گئی، قومی پارٹی کی دعویدار نون لیگ نے پگ کی صورت میں پنجابی کارڈ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ 

وزیر اطلاعات پنجاب نے ٹویٹ میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پَگ کے نیچے سارے لیگی ٹھگ ہیں، مسلم لیگ نون میں اندرونی دھڑے بازی روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے، شہباز شریف کی گرفتاری پر پگ پہن کر خوشی کا اظہار کئی سوالات کو جنم لے رہا ہے، ملکی سیاست میں عصبیت اور صوبائیت کا کارڈ کسی کو نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے دعویٰ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں اندرونی دھڑے بازی روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے۔                         
خبر کا کوڈ : 891639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش