QR CodeQR Code

فرقہ وارانہ تناؤ کے پیچھے چند مقررین اور سوشل میڈیا کا کردار ہے، طاہر اشرفی

13 Oct 2020 08:42

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ معلومات ہیں کہ ہندوستان محرم سے پہلے ملک کے اہم علماء کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، مولانا عادل خان سندھ کے بڑے مذہبی رہنماء تھے، انکو سکیورٹی نہ دینا سمجھ سے باہر ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حالیہ فرقہ وارانہ تناؤ کے پیچھے چند مقررین کے ساتھ سوشل میڈیا کا کردار بھی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معلومات ہیں کہ ہندوستان محرم سے پہلے ملک کے اہم علماء کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ مولانا عادل خان سندھ کے بڑے مذہبی رہنماء تھے، ان کو سکیورٹی نہ دینا سمجھ سے باہر ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا کہ مولانا عادل خان کے قاتل جلد گرفتار ہوں گے۔ طاہر اشرفی نے میزبان عادل شاہ زیب کے استفسار پر کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر مذہبی ہم آہنگی کونسل بنانے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 891743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891743/فرقہ-وارانہ-تناؤ-کے-پیچھے-چند-مقررین-اور-سوشل-میڈیا-کا-کردار-ہے-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org