QR CodeQR Code

سرینگر میں دو نوجوانوں کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں مبینہ مار پیٹ کیخلاف احتجاج

13 Oct 2020 21:13

مظاہرین نے ملوث فوجی اہلکاروں جو وہاں تعینات تھے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عاقب کی ٹانگ اور پیر زخمی ہے جبکہ شاہد کی پیٹھ میں زخم لگے ہیں اور دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر کے راولپورہ علاقے کے باشندوں نے منگل کو قابض فورسز کے ہاتھوں دو مقامی نوجوانوں کی مبینہ مار پیٹ کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے راولپورہ چوک میں احتجاج کیا جس کے نتیجے میں وہاں ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل پڑا۔ تفصیلات کے مطابق شاہد احمد بٹ ولد عبد الاحد اور عاقب اشرف ڈار ولد محمد اشرف نامی دو مقامی نوجوانوں کو فوجی اہلکاروں نے راولپورہ پل کے نزدیک پکڑ کر شدید مارا پیٹا۔ مقامی لوگوں کے مطابق فوجی اہلکاروں نے مذکورہ نوجوانوں کو کسی اشتعال کے بغیر تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ملوث فوجی اہلکاروں جو وہاں تعینات تھے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عاقب کی ٹانگ اور پیر زخمی ہے جبکہ شاہد کی پیٹھ میں زخم لگے ہیں اور دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 891868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891868/سرینگر-میں-دو-نوجوانوں-کی-بھارتی-فورسز-کے-ہاتھوں-مبینہ-مار-پیٹ-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org