0
Tuesday 13 Oct 2020 21:13

سرینگر میں دو نوجوانوں کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں مبینہ مار پیٹ کیخلاف احتجاج

سرینگر میں دو نوجوانوں کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں مبینہ مار پیٹ کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر کے راولپورہ علاقے کے باشندوں نے منگل کو قابض فورسز کے ہاتھوں دو مقامی نوجوانوں کی مبینہ مار پیٹ کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے راولپورہ چوک میں احتجاج کیا جس کے نتیجے میں وہاں ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل پڑا۔ تفصیلات کے مطابق شاہد احمد بٹ ولد عبد الاحد اور عاقب اشرف ڈار ولد محمد اشرف نامی دو مقامی نوجوانوں کو فوجی اہلکاروں نے راولپورہ پل کے نزدیک پکڑ کر شدید مارا پیٹا۔ مقامی لوگوں کے مطابق فوجی اہلکاروں نے مذکورہ نوجوانوں کو کسی اشتعال کے بغیر تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ملوث فوجی اہلکاروں جو وہاں تعینات تھے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عاقب کی ٹانگ اور پیر زخمی ہے جبکہ شاہد کی پیٹھ میں زخم لگے ہیں اور دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 891868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش