QR CodeQR Code

ہندوستان پاکستان میں فرقہ واریت کیلئے سرگرم ہے، علامہ احمد اقبال

13 Oct 2020 23:51

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام دہشتگردی اور تکفیریت سے نفرت کرتی ہے۔ حکومت ایسے عناصر پر نظر رکھے جو ملک کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ایسے لوگ اسلام اور پاکستان سے مخلص نہیں ہوسکتے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان میں فرقہ واریت کے لئے سرگرم ہے، پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے ہندوستان، امریکہ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے، اپنے ایک بیان میں علامہ احمد اقبال نے کہا کہ دشمن فرقہ واریت کے ذریعے سی پیک کے منصوبے کو ثبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ دہشت گردی کا دور ختم ہوگیا ہے، پاکستانی عوام دہشت گردی اور تکفیریت سے نفرت کرتی ہے۔ حکومت ایسے عناصر پر نظر رکھے جو ملک کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ایسے لوگ اسلام اور پاکستان سے مخلص نہیں ہوسکتے۔


خبر کا کوڈ: 891916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891916/ہندوستان-پاکستان-میں-فرقہ-واریت-کیلئے-سرگرم-ہے-علامہ-احمد-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org