0
Tuesday 13 Oct 2020 23:51

ہندوستان پاکستان میں فرقہ واریت کیلئے سرگرم ہے، علامہ احمد اقبال

ہندوستان پاکستان میں فرقہ واریت کیلئے سرگرم ہے، علامہ احمد اقبال
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان میں فرقہ واریت کے لئے سرگرم ہے، پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے ہندوستان، امریکہ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے، اپنے ایک بیان میں علامہ احمد اقبال نے کہا کہ دشمن فرقہ واریت کے ذریعے سی پیک کے منصوبے کو ثبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ دہشت گردی کا دور ختم ہوگیا ہے، پاکستانی عوام دہشت گردی اور تکفیریت سے نفرت کرتی ہے۔ حکومت ایسے عناصر پر نظر رکھے جو ملک کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ایسے لوگ اسلام اور پاکستان سے مخلص نہیں ہوسکتے۔
خبر کا کوڈ : 891916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش