QR CodeQR Code

عنقریب وزیراعظم عمران خان صدر مملکت کو لکھیں گے کہ اسمبلیاں توڑ دو، ناصر حسین شاہ

14 Oct 2020 21:43

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ وفاق کو سندھ کے جزائر پر قبضہ کرنے ہر گز نہیں دیں گے، صرف سندھ نہیں بلوچستان کی ساحلی پٹی کے جزائر بھی شامل ہیں، جزائر پر قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے اپنی آواز میں آواز ملا رہے ہیں، جو گرفتاریاں ہوئی ہیں ان کو رہا کردیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عنقریب وزیراعظم عمران خان صدر مملکت کو لکھیں گے کہ اسمبلیاں توڑ دو۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اللہ رحم کرے جس چیز پر وزیراعظم نے نوٹس لیا اس نے بڑا حشر برپا کیا، دعاگو ہیں مہنگائی کنٹرول ہو اس کا اثر غریب آدمی پر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ جائیں گے کہ یہ ان کے بس کی بات نہیں، وفاق کو سندھ کے جزائر پر قبضہ کرنے ہر گز نہیں دیں گے، صرف سندھ نہیں بلوچستان کی ساحلی پٹی کے جزائر بھی شامل ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جزائر پر قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے اپنی آواز میں آواز ملا رہے ہیں، جو گرفتاریاں ہوئی ہیں ان کو رہا کردیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک سے حکومت کو تارے نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 892059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892059/عنقریب-وزیراعظم-عمران-خان-صدر-مملکت-کو-لکھیں-گے-کہ-اسمبلیاں-توڑ-دو-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org