QR CodeQR Code

جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری لاہور پہنچ گئے

14 Oct 2020 23:33

مولانا عبدالغفور حیدری نے لاہور میں پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی اور 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہونیوالے پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں لاہور سے قافلہ روانہ ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان بھی کل شام تک لاہور پہنچ جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری لاہور پہنچ گئے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے لاہور میں پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی اور 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہونیوالے پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں لاہور سے قافلہ روانہ ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان بھی کل شام تک لاہور پہنچ جائیں گے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کل بھی لاہور میں مصروف دن گزاریں گے جہاں وہ پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کل نون لیگ کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے قائدین سے بھی ملاقات شیڈول میں شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 892079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892079/جے-یو-ا-ئی-ف-کے-رہنما-مولانا-عبدالغفور-حیدری-لاہور-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org