0
Wednesday 14 Oct 2020 23:33

جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری لاہور پہنچ گئے

جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری لاہور پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری لاہور پہنچ گئے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے لاہور میں پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی اور 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہونیوالے پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں لاہور سے قافلہ روانہ ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان بھی کل شام تک لاہور پہنچ جائیں گے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کل بھی لاہور میں مصروف دن گزاریں گے جہاں وہ پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کل نون لیگ کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے قائدین سے بھی ملاقات شیڈول میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 892079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش