QR CodeQR Code

سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار دفتر خارجہ طلب

15 Oct 2020 13:30

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 14 اکتوبر کو بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 معصوم شہری زخمی ہو گئے تھے۔ سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 892187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892187/سیز-فائر-کی-خلاف-ورزی-پر-بھارتی-سینئر-سفارتکار-دفتر-خارجہ-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org