QR CodeQR Code

مریم اور بلاول مولانا کی قیادت میں ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، تحریک انصاف

15 Oct 2020 17:24

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی دکانیں بند اور سیاسی موت قریب ہے، ایک جانب شادی ہال مارکیٹس بچت بازار کوسیل تو کیا جارہا ہے کہ کورونا نا پھیلے اور دوسری جانب جلسے جلسوں کی اجازت دی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے جلسے جلسوں کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچنے کے لئے بچت بازار مارکیٹس بند کرانے والے جلسے جلوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور فرزند زرداری مولانا کی قیادت میں ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، ملک کے حالات بہتر ہورہے ہیں، اپوزیشن کی دکانیں بند اور سیاسی موت قریب ہے، ایک جانب شادی ہال مارکیٹس بچت بازار کوسیل تو کیا جارہا ہے کہ کورونا نا پھیلے اور دوسری جانب جلسے جلسوں کی اجازت دی جارہی ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کے قول و فعل میں تضاد ہے، وزیراعظم اور اسد عمر کے اقدامات کو سہراہا گیا، آج مریم ہو یا ن لیگ کے دوسرے رہنما مولانا کے ساتھ مل کر ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ اعلان کرے اور احکامات جاری کرے کہ کورونا ہے یا نہیں۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا، شہزاد قریشی، سعید آفریدی اور عمر عماری سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 892224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892224/مریم-اور-بلاول-مولانا-کی-قیادت-میں-ملک-افراتفری-پھیلانا-چاہتے-ہیں-تحریک-انصاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org